اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شہباز تاثیر کی اہلیہ ماہین تاثیر کا تکلیف دہ صبر بالآخر اپنے اختتام کو پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی اہلیہ کا پانچ برس کا صبر آزما انتظا ر ختم ہوا جس دوران وہ اپنے شوہر کے حوالے سے شدید تکلیف اور دکھ میں مبتلا رہیں۔ اس سارے عرصے میں وہ ہر دن اور ہر لمحے اپنے خاوند کی زندگی اور سلامتی کے ساتھ واپسی کیلئے دعائیں کرتی رہیں کہ شاید کسی دن وہ لوٹ آئیں ۔ ماہین سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہر ہفتے بتاتی رہیں کہ شہباز تاثیر کو اغواء ہوئے کتنا وقت گزر چکا ہے اور اس سارے وقت میں وہ خود کو کتنا اکیلا اور بے بس محسوس کرتی ہیں۔ اب پانچ برس بعد ان کا صبر آزما اور تکلیف دہ انتظار اپنے اختتام کو پہنچا اور شہباز تاثیر کی رہائی کی صورت میں ایک اچھی نوید لے کر آیا۔
جی میرے برطانیہ میں اپارٹمنٹ اور بزنس ہیں – حسین نواز
ماہین سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر باقاعدگی سے بتاتی رہیں کہ شہباز تاثیر کو اغواء ہوئے کتنا وقت گزر چکا ہے
8
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں