بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

شہباز تاثیر کو ممتاز قادری کی پھانسی سے قبل بازیاب کرا لیا گیا تھا، تجزیہ نگار

datetime 8  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی بازیابی سے متعلق تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ممتاز قادری کی پھانسی پر عملدرآمد شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد کیا گیا، سکیورٹی اداروں نے شہباز تاثیر کو گزشتہ ماہ بازیاب کرا لیا گیا تھا مگر انہیں ممتاز قادری کی پھانسی سے پہلے منظر عام پر نہیں لایا گیا اور جب ممتاز قادری کی پھانسی اپنی تکمیل کو پہنچ گئی اور اس پر احتجاج کا سلسلہ بھی تھم گیا تو پھر شہباز تاثیر کو سامنے لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق اغوا کار شہباز تاثیر کو کچلاک میں السلیم ہوٹل کے قریب چھوڑ کر گئے۔ شہباز تاثیر نے اس ہوٹل سے کھانا کھایا اور ساڑھے تین سو روپے بل بھی ادا کیا۔ ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ شہباز تاثیر اکیلا ہی ہوٹل آیا تھا۔ کھانا کھانے اور بل کی ادائیگی کے بعد کال کرنے کیلئے فون مانگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز تاثیر نے اس کے بعد فون پر والدہ سے بات کی۔ شہباز تاثیر کی والدہ نے انٹیلی جنس حکام کو بیٹے کی بازیابی سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد انٹیلی جنس حکام نے موقع پر پہنچ کر شہباز تاثیر کو تحویل میں لے لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…