پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

شہباز تاثیر کیسے اغوا ہوئے؟

datetime 8  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کو 26 اگست 2011ء کو لاہور کے پوش علاقے گلبرگ سے اْس وقت اغوا کیا گیا، جب وہ ایک دوست کے ساتھ اپنے دفتر جا رہے تھے۔ لینڈ کروزر میں سوار چار مسلح افراد نے شہباز تاثیر کی گاڑی کو حسین چوک کے قریب روکا اور گن پوائنٹ پر اپنی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو گئے۔ شہباز تاثیر ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور اپنے خاندان کے کاروبار کو دیکھتے تھے۔ ان کے اغوا کا مقدمہ ان کی خالہ کی مدعیت میں درج ہوا۔ اغوا کے دوران مختلف افواہیں گردش کرتی رہیں، کبھی وزیر قانون پنجاب کی جانب سے ملزموں کی گرفتاری کے دعوے کیے گئے تو کبھی پولیس نے اغوا کاروں کو ازبک ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ شہباز تاثیر کی رہائی کے لئے ملزمان کی جانب سے مختلف اوقات میں تاوان کے مطالبات بھی سامنے آتے رہے۔ اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بیان دیا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ شہباز تاثیر کو اغوا کرکے پاکستان اور افغانستان سرحد کے قریب لے جایا گیا۔ بعد ازاں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ خفیہ اداروں کی اطلاعات کے مطابق اغوا کار شہباز تاثیر کو قبائلی علاقوں میں لے گئے ہیں۔ تاہم آج حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے شہباز تاثیر کو بلوچستان کے علاقے کچلاک سے بحفاظت بازیاب کرا لیا۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…