اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن بہت جلد’’پاکستان فنڈ ‘‘کے نام سے ایک بڑا منصوبہ شروع کریگا جس کے تحت لاہور اور کراچی میں مختلف سکولوں اور ہسپتالوں کا انتظام سنبھالیں گے یہاں دو لاکھ بچوں کو مفت معیاری تعلیم اور مستحق افراد کو علاج معالجے کی اعلیٰ سہولتیں فراہمی کی جائیں گی۔ منگل کو اپنی رہائشگاہ پر موبی لنک کے اشتراک سے بحریہ ٹاؤن کے مکینوں کو ڈیجیٹل موبائل فنانشل سروسز پلیٹ فارم مہیا کرنے کے معاہدے کے دستخط کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک ریاض حسین نے کہا کہ ہم موبی لنک کے ڈیجیٹل فنانشل سروسز پلیٹ فارم کو ان باؤنڈ اور آؤ ٹ باؤنڈ ٹرانزیکشنز کے لیے استعمال کریں گے۔ خواہ اسکول ہوں، اسپتال ہوں یا مینٹی نینس سروسز ،اگلے مرحلہ میں ہم اس پلیٹ فارم کو تمام سروس پروائیڈرز کے درمیان فنانشل ٹرانسفرز کے لیے استعمال کریں گے۔ یہ معاہدہ تمام سروسز کے لیے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے اسمارٹ سٹی کی تیاری ہے۔ ہم نے جس وجہ سے موبی لنک کا انتخاب کیا وہ اس بات کا یقین ہے کہ موبی لنک کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم اس قدر مضبوط ہے کہ ہمارے تمام شہروں کے انفراسٹرکچرزکے درمیان رابطہ کا ذریعہ بن سکے کیوں کہ ہم اسمارٹ سٹی کو وقت پرمکمل کرنا چاہتے ہیں۔ملک ریاض حسین نے کہا کہ ہماری طرف سے یہ اقدام پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کے برابر لیجانے کیلئے ایک بڑا قدم ہے ہم بحریہ ٹا ؤن میں وہ سہولیات متعارف کرا رہے ہیں جو ترقی یافتہ ممالک کے شہریوں کو دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام ادارے ملک کیلئے کام کریں تو پاکستان ترقی وحوشخالی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں میری مشکلات کا میڈیا کو پتہ ہے مجھے مشکلات سارا دن آتی رہتی ہیں لیکن اللہ کے فضل و کرم سے رات کو دور ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی مستحق افراد کو علاج معالج کی بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں اور کر رہے ہیں اور بیرون ملک بھی علاج کیلئے لوگوں کو بھجوایا جاتا ہے۔ معاہدے پر دستخطوں کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موبی لنک کے پریزیڈنٹ اور سی ای او جیفری ہیڈبرگ نے کہایہ شراکت ڈیجیٹل انقلاب کی جانب پہلا قدم ہے کیوں کہ اس طرح یہ بحریہ ٹاؤن کو موبی لنک کے کبھی ناکام نہ ہونے والے3G اور فکسڈ ڈیٹا نیٹ ورکس پر قائم اپنا انتہائی مضبوط ڈیجیٹل فنانشل سروسز پلیٹ فارم مہیاکرے گی اور یہ پلیٹ فارم ہمارے مکمل طور پر اسمارٹ سٹی کی ڈپلائمنٹس کے لیے رابطوں کی دیگر ضروریا ت کے لیے بھی استعمال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن موبی لنک کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کواپنے مکینوں اور کسٹمرز کو مالی طور پر باہم مربوط کرنے کے لیے استعمال کرے گا۔ ان خدمات میں بزنس۔ٹو۔بزنس ، بزنس۔ٹو۔کلائنٹ اور بزنس ۔ٹو۔پبلک خدمات شامل ہوں گی۔ابتدائی طور پر ان خدمات میں تمام اقسام کی یوٹیلیٹز اور مینٹی نینس کی ادائیگیاں، تنخواہوں کی ادائیگیاں اور دیگر سروس پروائیڈرز اور ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں شامل ہوں گی۔موبی لنک کے ڈائریکٹر بزنس ڈیویلپمنٹ، علی کامران نے کہاکہ موبی لنک اور بحریہ ٹاؤن ایک ایسا تعلق قائم کر رہے ہیں جو پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک حقیقی ڈیجیٹل عہد میں لے جائے گا۔ ہم مل کر بحریہ ٹاؤن کے مکینوں کو مستقبل کی شہری زندگی کی ایک جھلک مہیا کریں گے۔ یہ دیجیٹل اکنامی کی تخلیق کی جانب پہلا قدم ہے جواسمارٹ سٹی کے اقدامات کی صورت میں ایک بڑے منصوبہ کا حصہ ہے۔ دونوں ادارے ڈیجیٹل پیش قدمی کی رہنمائی کریں گے تاکہ آنے والے مہینوں میں عوام کو متعدد سہولیات اپنے اسمارٹ فونز پر مہیا کر سکیں۔
لاہور ،کراچی میں مختلف سکولوں ،ہسپتالوں کا انتظام سنبھالین گے ، ملک ریاض حسین
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
ملک میں سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا



















































