لاہور(نیوز ڈیسک)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مثبت اقتصادی پالیسیوں کی بدولت آج پاکستان کے دُنیا ممالک کے ساتھ تعلقات کی نئی راہیں کھلی ہیں ، خصوصاً اقتصادی اور تجارتی تعاون میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں گورنر ہاﺅس لاہور میں اکانومک افیئرز ڈویژن ، گورنمنٹ آف پاکستان کے زیر اہتمام پاک بیلاروس جائنٹ منسٹیریل کمیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں بیلاروس کے صنعت و تجارت کے وزیر ویٹائلی وووک پاکستان میں بیلاروس کےسفیر اینڈی ایرمولوچ شامل تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر دیکھنا چاہتا ہے بالخصوص معاشی تعاون کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شعبے کے ساتھ ساتھ زرعی مشینری، ہیوی مشینری، ٹائرز ، ادویات ، ٹرانسپورٹ اور ڈیری مصنوعات میں تعاون کو نئی وسعتیں دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک مل کر یورپ اور ایشیاءکی بڑی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر صنعت و تجارت کے وزیر ویٹائلی وووک(Vitayli Vovk) نے کہا کہ بیلاروس اور پاکستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے دونوں ملکوں کے تجارتی وفود کے تبادلوں کو اہمیت دینا ہوگی جس سے دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف تجارتی اور کاروباری شعبے میں ترقی ہوگی بلکہ ان شعبوں میں تجارتی حجم میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔قبل ازیں، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام فورتھ گلوبل فورم اسلامک فنانس کی افتتاحی تقریب سے خطا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسلامک بنکنگ کا فروغ جاری ہے اور اس میں ہونے والی گروتھ قابل رشک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 22اسلامک بنکنگ کے ادارے ملک بھر میں 1783برانچیں چلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریات کے قریب تر ہونے کے باعث اسلامی بنکنگ کو مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی طرف سے سراہا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جو ریگولر بنکنگ میں دلچسپی لیتے ہیں وہ اسلامی بنکنگ کی طرف مائل ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی بنکنگ اب ملک کی بہت بڑی ماررکیٹ ہے۔ گورنر پنجاب نے اسلامی بنکنگ کے فروغ پر قائم سٹیرنگ کمیٹی کی پیش رفت کو سراہا اور کہا کہ اس ضمن میں ان کا کام حوصلہ افزاءہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں بزنس کامرس کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کو اسلامی بنکنگ کے حوالے سے خصوصی کورسز متعارف کروانے چائییں تاکہ ان کے لئے مواقعوں میں اضافہ ہو سکے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ نیب سمیت تمام اداروں کو آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ہر ادارے کی ورکنگ اور ان کی آئینی حیثیت کو واضع کیا گیا ہے جسمیں کسی قسم کا ابہام نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی طرف سے احتجاج کے نام پر سکولوں کو بند کرنا مناسب نہیں ہے اگر انہیں کوئی مسلہ ہے تو مذاکرات کے ذریعے مسلے کا حل کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا چاہئے کہ سول سوسائٹی کتنا بوجھ برداشت کرسکتی ہے۔ گورنر نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کر کے طلباءاور والدین کو تنگ کرنا مناسب نہیں۔
نیب سمیت تمام اداروں کو آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے‘ گورنر پنجاب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جون اور جولائی کے فیس واؤچرز! نجی اسکولوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری
-
پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی
-
ٹرمپ نے ایران سے جن 8 خواتین کو پھانسی نہ دینے کا مطالبہ کیا وہ کون ہیں اور ان پر کیا الزامات ہیں؟
-
عمران خان 3 پارٹی رہنماؤں سے سخت ناراض
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری
-
راولپنڈی میں ٹریفک جام کے باعث بس سے اتر کر نجی ہوٹل کے کمرے میں قیام کرنے والی ہوسٹس زیادتی کا نشا...
-
ایلون مسک نے کراچی کے نوجوان کی کمپنی کی قیمت 60ارب ڈالر لگا دی
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
سوشل میڈیا پر ترنول ریلوے پھاٹک کو ’’آبنائے ہرمز‘‘ سے تشبیہ دینا شہری کو مہنگا پڑ گیا
-
پاکستانیوں کیلئے اگلے ماہ ایک ساتھ 3روزہ تعطیلات کا امکان
-
سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی
-
سولر لائسنسنگ بارے غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں،نیپرا کی وضاحت
-
لڑکیوں کے مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے20 طالبات زخمی، 3 کی حالت تشویشناک
-
وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس ملیں گی



















































