لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے مغوی صاحبزادے شہباز تاثیر کی بحفاظت بازیابی پر انکے خاندان کو مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز تاثیر کی بازیابی اچھی خبر ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بازیابی کےلئے کاوشیں کرنے والے تمام سکیورٹی اداروں کو بھی مبارکباد دی ہے ۔