پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

گورنر پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں کو ریگولیٹ کرنے کے بل پر دستخط کردیئے

datetime 8  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب نے صوبے میں نجی تعلیمی اداروں کو ریگولیٹ کرنے کے بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد نئے قانون کے تحت اب نجی تعلیمی ادارے از خودفیسوں میں اضافہ نہیں کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں کے دباؤ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ریگولیٹ کردیا گیا ہے جب کہ بل پرگورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد صوبائی وزارت قانون نے گزٹ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نئے قانون کے تحت پنجاب بھر میں نجی تعلیمی ادارے از خود فیسوں میں اضافہ نہیں کرسکیں گے اور فیسں میں اضافے کے لیے انہیں رجسٹریشن اتھارٹی سے اجازت لینا ہوگی۔بل کے مطابق تمام نجی تعلیمی اداروں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کرنے کے بعد پابند کیا گیا ہے کہ رواں سال فیسوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا اور اگر کسی نے فیسوں میں اضافے کی ضرورت محسوس کی تو اسے حکومت پنجاب کی رجسٹریشن اتھارٹی کو درخواست دینا ہوگی۔ بل میں واضح کیا گیا ہے فسیوں میں اضافہ صرف 5 فیصد تک کیا جائے گا اور اگر کسی نے بلا اجازت فیس میں اضافہ کیا تو اسے 2 لاکھ سے 20 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا جس کی رقم صوبائی حکومت ادارے میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات میں تقسیم کردے گی جب کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں اسکول کو سیل کردیا جائے گا یا حکومت اسکول کو اپنے زیر انتظام لینے کی مجاز ہوگی۔نئے قانون کے تحت غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کو روزانہ کی بنیاد پر 20 ہزار سے 20 لاکھ تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ وزارت قانون کے مطابق نوٹی فکیشن کی کاپیاں پنجاب کے تمام ای ڈی اوز ، ڈی او آفسز اور اسکول مالکان کو ارسال کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو ریگولیٹ کرنے کا بل 26 فروری کو پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا جب کہ بل کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…