کوئٹہ (نیوزڈیسک)شہبازتاثیر کو کس نے کس کے حوالے کیا؟ حیرت انگیز انکشافات،نجی ٹی وی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہباز تاثیر کو اغواءکے بعدمبینہ طورپر لشکر جھنگوی نے القاعدہ کے حوالے کیا تھا جہاں سے بعد ازاں انہیں کالعدم تحریک طالبان کے حوالے کردیاگیا ۔خفیہ ادارے اور محکمہ انسداد دہشتگردی نے کوئٹہ کے قریب کارروائی کر کے سابق گور نر پنجاب سلمان تاثیرکے مغوی بیٹے شہباز تاثیر کو بازیاب کرالیا ۔شہباز تاثیر کو 26اگست 2011ءکو لاہور میں گلبرگ کے علاقے سے دفتر جاتے ہوئے اغواءکرلیا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ کچلاک کے علاقے میں دہشتگردوں نے کسی اہم شخصیت کو رکھا ہوا ہے جس پر انسداد دہشتگردی کے محکمے سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہباز تاثیر کو بازیاب کرالیا ۔شہباز تاثیر کے اغواءکا مقدمہ ان کی خالہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق اغواءکاروں نے شہباز تاثیر کی بازیابی کےلئے کروڑ وںروپے تاوان طلب کیا تھا ۔