کراچی (نیوزڈیسک )25ہزار بے روزگاروں کو سرکاری ملازمتیں دینے کافیصلہ،عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، سندھ حکومت نے مختلف محکموں میں 25 ہزار خالی آسامیوں کو بھرنے کا فیصلہ کرلیا ، بلدیاتی الیکشن کے مراحل کے اختتام پر بھرتیاں شروع کر دی جائیں گی۔ سندھ باسیوں کے لئے خوشخبری ، حکومت سندھ نے 25 ہزار سے زائد سرکاری نوکریاں دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تعلیم ، صحت ، ریونیو ، زراعت ، خوراک ، خزانہ اور ایکسائز سمیت دیگر محکموں میں خالی ا?سامیوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا ، چیف سیکرٹری سندھ نے صدیق میمن نے خالی آسامیوں کا ریکارڈ وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کر دیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے مراحل مکمل ہونے بعد نوکریوں سے پابندی اٹھا لی جائیگی اور خالی آسامیوں بھرتیاں ہونگی۔