منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف حکومت کرپشن کی تحقیقات پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،شیخ رشید

datetime 8  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت کرپشن کی تحقیقات پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور وزراء کے بیانات سے لگتا ہے کہ یہ حکومت نہیں بلکہ کریانہ کی دکان ہے ۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مارچ اور اپریل کے مہینے نواز شریف حکومت کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں ملک میں تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام حکمرانوں کی کرپشن سے تنگ آگئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں پانچ خاندان اور ان خاندان کے 38بچے موجود ہیں عام آدمی حکومت میں نہیں آسکتا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ کا ٹھیکیدار نیب سے پلی بارگین کررہا ہے جبکہ شہباز شریف دعویٰ کررہے ہیں کہ کرپشن کا ایک ڈھیلا کی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ وزارت قانون میں نیب کے نئے قانون لانے میں دن رات کام ہورہا ہے موجودہ وقت میں وزارت قانون ہی اہم کارنامے سرانجام دے رہی ہے شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم سے کمال مصطفے کا جانا بڑا دھچکا ہے نئے آدمی نئی جماعت بنا کر اہم سیاسی کردار ادا کرینگے انیس قائم خانی اور مصطفی کمال کا ایم کیو ایم سے جانا الطاف حسین کے لئے بڑا دھچکا ثابت ہوگا جبکہ مزید رہنما بھی مصطفی کمال سے مل جائینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپشن پر شہباز شریف نواز شریف اور وزراءکے بیانات لگ الگ ہیں اور لگتا ہے کہ حکومت نہیں بلکہ پرچون کی دکان ہے

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…