پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے حلال فوڈ کا بل تیار کر لیا

datetime 8  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (نیوز ڈیسک)ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بہت جلد حلال فوڈ کا قانون نافذ ہو رہا ہے ۔ حکومت نے اس سلسلہ میں بل تیار کر لیا جوکہ جلداسمبلی میں پیش کیا جارہا ہے حکومت پنجاب نے چار اضلاع میں ایجوکیشن سنٹر بنائے ہیں تاکہ تعلیم کو معیاری اور پروفیشنل بنایا جاسکے، ہمیں بے پناہ مسائل کا سامنا ہے لیکن ہم اپنی تمام تر قوت ان مسائل کو حل کرنے میں صرف کر رہے ہیں اور کریں گے تاکہ ہم آنے والے بچوں کا مستقبل تابناک بناسکیں ، حکومت پنجاب پاکستان کے تعلیمی معیار اور ضرورت اوقات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کر رہی ہے ہائیر ایجوکیشن کالج کے طلبہ و طالبات کو وقت کی اگہی کے مطابق تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ طلبہ وطالبات کل کو یونیورسٹی ایجوکیشن کے بعد ملک و قوم کیلئے بہترین سرمایہ ثابت ہو سکیں ،یہ بات انہوں نے دوروزہ ،فوڈ کانفرنس اور پولٹری میلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی،آن لائن کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف ہوم اینڈ فوڈز سائنسسز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ”گلوبل ٹرینڈزان سیف اینڈ فوڈزاور لائل پورفوڈ اینڈ پولٹری پروڈکٹس فیسٹیول“ کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد علی وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے کی، اس انٹرنیشنل کانفرنس میںملک بھر کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ،مختلف فوڈز انڈسٹریرز کے معزز نمائندوں ، فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوںاور بیرون ملک سے مندوبین نے شرکت کی۔ کانفرنس سے پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی تمام طلبہ وطالبات کیلئے معیاری تعلیم کا اہتمام کر رہے ہیں تاکہ آنے والے وقت میں یہ طلبہ وطالبات پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں انہوں نے کہا کہ آج ہم نے تمام سٹیک ہولڈرز یعنی انڈسٹری، ریسرچ اینڈ ڈویلپمپنٹ اور گورنمنٹ کو یہاں پر جمع کیا ہے کہ ہم محفوظ اور معیاری فوڈ کے حصول مین رکاوٹ کا بہتر سدباب کر سکیں، انہوں نے کہا کہ آج ہمیں سب سے بڑا چیلنج سیکورٹی کا ہے وہ سیکورٹی فوڈ سیکورٹی بھی ہے اور ہماری اپنی سیکورٹی بھی جس میں ہمارا دشمن ہمارے بچوں کو تعلیم سے آراستہ ہونے سے روک رہا ہے لیکن ہم آنے والی نسلوں کو زیور تعلیم سے ہر صورت آراستہ کریں گے اور اس جنگ میں ہم خود سب سے آگے والی صفوں میں ہوں گے



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…