جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

دورہ بھارت،آفریدی کا متنازعہ بیان،آئی سی سی کا موقف،تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی

datetime 7  مارچ‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریار خان نے کہاہے کہ پاکستان کی سکیورٹی ٹیم آج ( منگل ) تک حکومت کو رپورٹ کر دے گی ، آج شام تک ٹیم کی روانگی کا فیصلہ ہو جائیگا ، آئی سی سی کی جانب سے مکمل سکیورٹی یقین دہانی کی ای میل موصول ہوئی ہے،سلمان بٹ کو منتخب نہیں کیا لیکن وہ ہمارے ریڈار میں ہیں۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین شہریار خان نے کہاکہ پاکستان کی سکیورٹی ٹیم دھرم شالہ پہنچ چکی ہے۔ جو سکیورٹی منیجر سے ملاقات کے بعد کھلاڑیوں کے ہوٹل اورروٹ کاجائزہ لے کر حکومت کو آج ( منگل ) تک رپورٹ پیش کرے گی۔ جس کے بعد حکومت سکیورٹی وفد کی مشاورت کے بعد مینزاور وومین کرکٹ ٹیموں کی بھارت روانگی کا فیصلہ کرے گی۔ لیکن امید ہے آج ( منگل ) کی شام تک ٹیم کی روانگی کا فیصلہ ہوجائے گا۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ایشیا کپ میں شکست کے اسباب جاننے کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔ جس کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین ہوگا۔ انہوں نے کہا وہ شاہد آفریدی کے بیان کو دیکھ رہے ہیں ابھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔ انہوں نے کہا وہ شاہد آفریدی کے بیان کو دیکھ رہے ہیں ابھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…