لاہور(نیوزڈیسک)خرم منظور ،احمدشہزاد،شعیب ملک،چیف سلیکٹر ہارون رشید تمام باتیں سامنے لے آئے، ایک انٹرویو میں گفتگو میں چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ خرم منظور کی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور بحیثیت چیف سلیکٹرز میں اس کی مکمل ذمے داری قبول کرتا ہوں۔آپ اسے ایک غلط فیصلہ کہیں یا کچھ اور لیکن ہم نے انہیں دومیسٹک کرکٹ میں تسلسل سے رنز کرتے دیکھا اور اسی وجہ سے انہیں موقع فراہم کیا لیکن وہ اس کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اپنے انتخاب سے انصاف کرنا کھلاڑی پر منحصر ہے اور خرم منظور نے ایسا نہیں کیا، گزشتہ سال ہم نے شعیب ملک کے انتخاب پر جوا کھیلا اور وہ فیصلہ درست ثابت ہوا۔انہوں نے اس موقع پر تسلیم کیا کہ پاکستان کے پاس خرم منظور کا کوئی بہتر متبادل موجود نہیں۔ہارون رشید نے کہا کہ ہم نے اپنے اطراف میں دیکھا کہ خرم منظور کی جگہ کون لے سکتا ہے لیکن صحیح معنوں میں کوئی امیدوار ابھر کر سامنے نہیں آیا لیکن احمد شہزاد کو تجربے کی بنیاد پر فوقیت دی گئی۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ احمد شہزاد نے پاکستان سپرلیگ میں بھی کچھ فارم کا مظاہرہ کیا بصورت دیگر ہمارے پاس کوئی ایسا اوپننگ بلے باز نہیں جس نے متاثر کیا ہو۔