بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

پیسے لوواپس جاﺅ ۔۔! یورپی ملک نے تارکین وطن پرنوٹوں کی بارش کردی

datetime 6  مارچ‬‮  2016 |

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی کی وفاقی ریاست ہیمبرگ کے حکام نے کہاہے کہ صوبے میں رضاکارانہ طور پر وطن لوٹنے والے تارکین وطن کو بائیس سو یورو فراہم کرنے کے منصوبے کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔جرمن اخبار کے مطابق ہیمبرگ سے رضاکارانہ طور پر وطن لوٹ جانے والے تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس اضافے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انتظامیہ نے اس رجحان کے فروغ کے لیے اپنی مرضی سے واپس اپنے وطنوں کی جانب لوٹنے والے پناہ گزینوں کو فی کس بائیس سو یورو دینے کا منصوبہ شروع کر رکھا ہے۔اپنی مرضی سے وطن لوٹنے والے تارکین وطن کو بالعموم معلوم ہوتا ہے کہ انہیں جرمنی میں پناہ ملنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ رواں برس کے پہلے دو مہینوں کے دوران ہیمبرگ سے 205 پناہ گزین رضاکارانہ طور پر واپس گئے جب کہ 108 غیر ملکیوں کو جبرا ملک بدر کیا گیا۔ہیمبرگ حکام کا کہناتھا کہ وطن واپسی کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کے اخراجات تارکین وطن کو رہائش اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے مقابلے میں کافی کم ہیں۔ اس اسکیم کو تارکین وطن میں مقبولیت تو حاصل ہو رہی ہے لیکن سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے تنقید بھی دیکھی جا رہی ہے۔دوسری جانب جرمنی کی وفاقی وزیر برائے امور خانہ داری مینوئیلا شویزش نے پناہ گزینوں کے کیمپوں میں عورتوں اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت کے مطابق اس منصوبے میں مہاجرین کے رہائشی مراکز میں خواتین کے لیے مشاورتی مراکز کا قیام، خواتین کے لیے الگ رہائش گاہیں اور مختلف اداروں کے مابین تعاون میں بہتری جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔وفاقی وزارت برائے امور خانہ داری کے ترجمان مطابق ابتدائی طور پر پناہ گزینوں کے پچیس مراکز میں یہ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں ایک ملین یورو کا بجٹ مقرر کیا گیا ہے۔شیلٹر ہاو¿سز میں خواتین کو بچوں کو ممکنہ تشدد سے بچانے کے لیے سماجی تنظیموں اور ماہرین کی خدمات بھی لی جائیں گی۔ علاوہ ازیں رہائش گاہوں پر متعین عملے کو بھی اس ضمن میں تربیت فراہم کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…