لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون رشید اور اسپاٹ فکسنگ کیس کے سزا یافتہ کھلاڑی سلمان بٹ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ، اس میٹنگ کو اوپنر کی ٹیم میں واپسی کا عندیہ بھی دیا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق پانچ سال تک کرکٹ سے دور رہنے والے سلمان بٹ اور چیف سلیکٹر ہارون رشید کے درمیان سابق کپتان کے گھر پر ملاقات ہوئی ہے البتہ اس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیںلیکن قیاس کیا جارہا ہے کہ قومی ٹیم کے اوپنرز کی مسلسل ناکامی کی وجہ سے سلمان بٹ کو اسکواڈ میں جگہ مل سکتی ہے۔سلمان بٹ نے پابندی ختم ہونے کے بعد ڈو میسٹک ایونٹ میں 7 میچز کھیلے ہیں ،پہلے ہی میچ میں 135 رنز کی باری کھیلی،پھر99 رنز ناٹ آﺅٹ کے علاوہ 90،95 اور 81 رنز اسکور کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون رشید نے سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین اور ٹیم مینجمنٹ سے سلمان بٹ کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت کی ہے لیکن کپتان شاہد آفریدی فی الحال اوپنر کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے حق میں نہیں ۔