نیو دہلی(نیوز ڈیسک) پاکستان نے بہتر تعلقات کی راہ میں بھارتی ہندو انتہا پسند سب سے آگے ہیں لیکن خود کو سیکیولر کہنے والے بھی کسی سے کم نہیں اور ایسی ہی ایک سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی بھی ہے جس نے پاک بھارت کرکٹ مقابلوں کی ہی مخالفت کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو صرف اپنے دوست ممالک کے ساتھ کرکٹ کھیلنی چاہئے پاکستان ہمارا دوست نہیں بلکہ دشمن ہے۔ اس لئے پاکستانی کھلاڑیوں کا دھرم شالا تو کیا بھارت داخل ہونے کا بھی سوال بیدا نہیں ہوتا۔عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ اگر دھرم شالہ کے علاوہ بھارت کے کسی دوسرے شہر میں بھی دونوں ٹیموں کا مقابلہ کرایا گیا تو اس کی بھی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ رواں ماہ بھارت میں کھیلا جائے گا اور شیڈول کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 19 مارچ کو دھرم شالا میں ہونا ہے۔