پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں انتہا پسند ہندوؤں کا گرجاگھر پر حملہ، متعدد زخمی

datetime 6  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے پور(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں انتہا پسند ہندوؤں نے ایک گرجاگھر پر حملہ کرکے وہاں عبادت میں مصروف کئی افراد کو شدید زخمی کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چھتیس گڑھ کے علاقے خامردی میں پیش آیا جہاں ایک گرجا گھرمیں ہندو انتہا پسندوں کیایک جتھے نے اس وقت دھاوا بولا جب وہاں ہفتہ وار عبادت کی جارہی تھی۔ لاٹھیوں، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے لیس انتہا پسندوں نے چرچ میں توڑ پھوڑ کی اور عبادت میں مصروف لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہندو بلوائیوں کے تشدد سے زخمی ہونے والوں میں مردوں کے علاوہ بوڑھے، کواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔عیسائیوں کی مقامی تنظیم کے رہنما کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 10 سے 12 تھی اور اپنے مذہبی نعرے لگارہے تھے، پولیس کو واقعے کی اطلاع دیے جانے کے باوجود اب تک حملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔واضح رہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ متعصبانہ سلوک اور ان پر تشدد کوئی نئی بات نہیں ،چھتیس گڑھ میں ہی گزشتہ 5 ہفتوں کے دوران چرچ پر ہونے والا یہ چوتھا حملہ ہے۔دوسری جانب چھتیس گڑھ ہی کے ضلع نارائن پور میں ماؤ نواز علیحدگی پسندوں کی جانب سے کئے گئے ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے،اطلاعات کے مطابق مرنے والے دونوں افراد مزدور تھے جوکہ مرکزی شاہراہ کی تعمیر میں مصروف تھے۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…