واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی اخبار نے کہا ہے کہ امریکہ شام میں مداخلت کرنے کے سعودی عرب اور ترکی کے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے آگ سے کھیل رہا ہے،مریکہ لوگوں کے سر قلم کرنے والے داعش کی مذمت کرتا ہے لیکن بہت زیادہ لوگوں کو سزائے موت دینے والے سعودی عرب کے حوالے سے اس کا رویہ نہیں بدلتا۔امریکی اخبار نیشنل انٹرسٹ کے مبصر ٹیڈ کارپنٹر نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کو شاید ہی امریکہ کا دوست سمجھا جا سکتا ہے۔امریکہ لوگوں کے سر قلم کرنے والے داعش کی مذمت کرتا ہے لیکن بہت زیادہ لوگوں کو سزائے موت دینے والے سعودی عرب کے حوالے سے اس کا رویہ نہیں بدلتا۔سعودی عرب نے کچھ ایسے اقدامات بھی کئے جو امریکی قومی سلامتی کے لئے نقصان دہ ہیں۔، ٹیڈ کارپنٹر نے لکھا کہ افغانستان میں جنگ کے دوران سعودی عرب نے دوہرا کھیل کھیلا تھا ایک طرف سعودی عرب امریکہ کی طرح سوویت فوجیوں کے خلاف لڑائی میں مجاہدین کی حمایت کرتا تھا اور دوسری طرف وہ پاکستانی خصوصی اداروں کے ساتھ تعاون کرتا تھا تاکہ انتہا پسند گروہوں کو مالی اور فوجی امداد پہنچایا جائے۔نائن الیون حملے کرنے والے 19 دہشتگردوں میں سے 16 سعودی نڑاد تھے۔ سعودی عرب کی طرف سے انتہاپسندی کی سرپرستی کے پیش نظر یہ حیرت کی بات نہیں ہے۔