کراچی(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد پی سی بی کے بڑوں کے برس پڑے ، کہتے ہیں کہ قومی ٹیم کی ناقص کاکردگی کے اصل ذمہ دار اوپر بیٹھے لوگ ہیں،جوئے کھیلنے والے عزت مانگیں گے تو اللہ کا قانون کہاں جائے گا۔ ایک بیان میں جاوید میانداد کا کہنا تھاکہ قومی ٹیم میں آج بھی کم و بیش وہی لڑکے کھیل رہے ہیں جو 2سال پہلے موجود تھے ، خرابی ان میں نہیں بلکہ کرکٹ بورڈ میں بیٹھے لوگوں میں ہے جو سسٹم ٹھیک نہیں کررہے اور اسی لیے اللہ ہماری ٹیم کو عزت نہیں دے رہا،کرکٹ بورڈ میں بیٹھے اعلی افسران نا اہل ہیں جنہیں اپنے کا م ذرا علم نہیں ہے تاہم تنقید صرف ٹیم پر کی جارہی ہے۔سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام قوم سے جھوٹ بولنا بند کردیں اور سسٹم ٹھیک کریں ،گورے ہم سے صرف اس لیے آگے ہیں کہ وہ کم سے کم سچ تو بولتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جوئے کھیلتے ہوئے پکڑے جانے والے اگر عزت مانگیں گے تو ان جیسا آدمی بھی اللہ سے شکایت کرے گا کہ کیا اسے بھی یہی کام کرنا چاہیئے تھا؟۔