جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

بھارت کو فائنل میں ہرانے کی سر توڑ کوشش کرینگےٗ بنگلہ دیشی کپتان

datetime 5  مارچ‬‮  2016 |

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان اور فاسٹ باؤلر مشرفی مرتضی نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف فائنل میں کامیابی کیلئے ٹیم کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیاء کپ میں عمدہ کارکردگی کا فائدہ ٹیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ضرور ہوگا، انہوں نے کہا کہ فائنل میں بھارت کو شکست دیکر قوم کو تحفہ دینگے ٗکافی عرصہ کے بعد شائقین کے چہروں پر اتنی خوشی دیکھی ہے، اس سے قبل 2012ء میں بنگال ٹائیگرز نے بھارت کو اپ سیٹ شکست دی تھی جس پر بنگالی شائقین نے خوب جشن منایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دینے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے اور اب فائنل میں بھارت کے خلاف فائنل معرکے میں کامیابی کیلئے بے تاب ہیں، بنگلہ دیش نے ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے فائنل میں جگہ بنا کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ بنگلہ دیشی کپتان نے کہا کہ ٹیم کے میگا ایونٹ کے فائنل تک رسائی پر فخر ہے، بلاشبہ یہ ہمارے لئے بہت بڑی تبدیلی ہے اور یہ مستقبل میں مزید کامیابیوں کی طرف اہم پیشرفت ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فتوحات ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے اور اگلے فائنل میچ میں بھی کھلاڑیوں سے بہترین کھیل کی توقع ہے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…