نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نیورلڈ ٹی 20 کے سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کیلئے پاکستانی ٹیم کی بھارت آمد کی مخالفت کردی تاہم دہلی سرکار کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ۔اس سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف کے زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سکیورٹی وفد بھارت جا کر سیکیورٹی کا جائزہ لے گااس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کوٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کھیلنے کے لیے بھارت بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت پاکستان کی ٹیم کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کریگاادھر بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ کی درخواست پر پاکستانی ٹیم کو پیرا ملٹری فورسز کی سیکورٹی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ۔