اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک سری لنکا میچ ، حتمی نتیجہ آگیا

datetime 4  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا (نیوز ڈیسک) سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دیا تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے پاکستان کو دیا ہوا ہدف پاکستان نے انتہائی آسانی کیساتھ پورا کیا ۔ اور یون یہ میچ پاکستان جیت گیا ۔یاد رہے کہ پاکستان نے یہ میچ صرف تین وکٹوں کے نقصان پر جیتا ۔سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مال اور تلکا رتنے دلشان نے اننگز کا آغاز کیا۔ دلشان نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے اسکور میں 75 رنز کا اضافہ کیا اور ناٹ آو¿ٹ رہے جبکہ چندی مال نے بھی 48 رنز بنائے۔ کپو گیڈرا 2 جبکہ شاناکا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 2 جبکہ وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک، ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے شرجیل خان اور محمد حفیظ اوپننگ کرنے آئے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 23 کے مجموعی اسکور پر گری جب حفیظ 3 چوکوں کی مدد سے 11 گیندیں کھیل کر 14 رنز بنانے کے بعد جائے سوریا کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ شرجیل خان نے 1 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 24 گیندیں کھیل کر 31 رنز بنائے اور دلشان کی گیند پر کپوگیڈرا کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ سرفراز نے 6 چوکوں کی مدد سے 27 گیندیں کھیل کر 38 رنز بنائے اور سری وردنا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہو گئے۔ عمر اکمل نے 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 24 گیندیں کھیل کر 29 رنز بنائے۔ شعیب ملک نے 10 گیندیں کھیل کر 7 رنز بنائے۔ سری لنکا نے پاکستان کو دیا ہوا ہدف پاکستان نے انتہائی آسانی کیساتھ پورا کیا اور یوں یہ میچ پاکستان جیت گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے یہ میچ صرف تین وکٹوں کے نقصان پر جیتا



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…