جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

میں کوئی جادو گر نہیں جو راتوں رات نو بال کا مسئلہ ختم کر سکوں‘ اظہر محمود

datetime 4  مارچ‬‮  2016 |

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ اظہر محمود بھی ایشیا کپ میں ٹیم کی بدترین شکست کو دیکھ کر شکستہ دل ہونے لگے،کہتے ہیں کہ انٹرنیشنل سطح پر کھلاڑیوں کو خود ذمہ داری لینا ہوتی ہے اور یہ ان کے پاس بھی کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ ایک دم سب ٹھیک ہو جائے۔ڈھاکا میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سٹیج پر بنیادی چیزیں نہیں سمجھائی جا سکتیں۔ بیٹسمین کو خود ذمہ داری لینا ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی بلے بازوں میں ہار کا خوف اور اعتماد کی کمی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں کوئی جادو گر نہیں جو راتوں رات نو بال کا مسئلہ ختم کر سکوں ۔ ٹی 20میں کھلاڑیوں کو کچھ وقت دینے کی ضرورت ہوتی ہے اگر ہم اپنا اخری میچ جیت جائیں اور اس کے بعد ورلڈ ٹی 20میں دو کامیابیاں حاصل کر لیں تو صورت حال یکسر تبدیل ہو جائے گی ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے تبدیلی کے حق میں نہیں انہی کھلاڑیوں کو تھوڑا وقت دینا چاہیے ایک آدھ جیت سے ٹیم ردھم میں آ جائے گی۔ ایشیا کپ میں بدترین شکست اور پھر ٹیم کے ممکنہ پوسٹ مارٹم سے پہلے نئے بولنگ کوچ اپنی صفائی دے کہ ان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ سب راتوں رات ٹھیک کر دیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…