جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان سے میچ میں بنگلہ دیشی باﺅلرز کی تباہی،شیخ حسینہ واجد کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(نیوزڈیسک)پاکستان سے میچ میں بنگلہ دیشی باﺅلرز کی تباہی،شیخ حسینہ واجد کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ دیکھنے کے لئے بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بھی خود سٹیڈیم میں موجود تھیں اور ٹی وی پر انہیں بار بار دکھایاجاتا رہا جس میں ان کا خوشی سے چمکتا ہوا چہرہ اور ہی کہانی سنا رہا تھا ،بنگلہ دیشی وزیراعظم خوشی سے بار بار ہاتھ ہلاکر اپنے کھلاڑیوں کو داد دیتی رہیں۔بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی کھلاڑیوں کو گیندیں نظر آنا بند ہوگئیں اور بنگلہ دیشی باﺅلرز نے تباہی مچادی ، 9 اوورز میں صرف 29 رنز پر پاکستانی 4 پاکستانی کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے،بنگلہ دیش نے بھی رگڑ ڈالا، قومی شاہین اور بنگال ٹائیگرز ایشیا کپ کے آٹھویں میچ میں آمنے سامنے ہیں۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے شرجیل خان اور خرم منظور نے اننگز کا آغاز کیا۔ دوسرے اوور کی پہلی گیند پر خرم منظور ایک رن بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ 12 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب شرجیل خان صرف 10 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوئے۔ پروفیسر حفیظ آج بھی کوئی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف دو رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ جبکہ عمر اکمل بھی صرف چار رنز بنا کر چلتے بنے ،گرین شرٹس کو فائنل تک رسائی کے لیے بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہو گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان دو پوائنٹ کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں بھارت سے 5 وکٹوں سے شکست ہوئی جبکہ دوسرے میچ میں یو اے ای کے خلاف 7 وکٹوں سے فتح گرین شرٹس کا مقدر بنی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…