جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی،ریاستی وزیراعلیٰ

datetime 1  مارچ‬‮  2016 |

ہما چل پردیش(نیوزڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 19 مارچ کو دھرم شالہ میں سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا ہوگا تاہم ریاستی وزیراعلی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی دینے سے صاف انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد بھارت میں ہونے جارہا ہے جب کہ میچ کا سب سے بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ریاست ہماچل کے شہر دھرم شالا میں کھیلا جائے گا تاہم پاک بھارت میچ پر ریاستی حکومت سمیت کانگریس کی مخالفت سامنے ا?رہی ہے تاہم اب ریاستی وزیراعلی ویربہادرا سنگھ نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پاک بھارت میچ کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی اور کہا ہے کہ ریاستی شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اس لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی۔دوسری جانب چیرمین پی سی بی شہریار خان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر کو فون کیا اور قومی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جس پر ششانک منوہر نے انہیں پاکستانی ٹیم اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ شہریار خان گزشتہ روز بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان بھارت میں کھیلنے کو تیار ہے جس کی حکومت پاکستان کی جانب سے بھی اجازت مل گئی ہے لیکن قومی کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔واضح رہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس اور ریاستی حکومت کا موقف ہے کہ پٹھان کوٹ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق دھرم شالا سے تھا اس لئے پاک بھارت میچ دھرم شالا میں نہیں ہونے دیں گے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…