ڈھاکہ(نیوز ڈیسک) ٹی20ایشیاءکپ میں بھارت نے ناقابل شکست رہتے ہوئے سری لنکا کیخلاف میچ میں 5وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی،بھارتی ٹیم نے139رنزکاہدف آخری اوورمیں پورا کرلیا،ویرات کوہلی کو47گیندوں پر56رنزکی شانداراننگ کھیلنے پرمین آف دی میچ قراردیاگیا۔منگل کو میرپورڈھاکہ میں کھیلے گئے اپنے تیسرے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کرسری لنکابیٹنگ کی دعوت دی سری لنکن ٹیم کوابتداءہی سے مشکلات کاسامنا کرناپڑا اور15کے مجموعی سکورپردوابتدائی بلے بازپویلین لوٹ گئے چندیمل4اور جے سوریا صرف تین رنز بناسکے بھارت کی نپی تلی باﺅلنگ کے باعث سری لنکن بلے بازتیزی سے سکورکرنے میں ناکام رہے کاپوگیدرا30رنزبناکرٹاپ سکوررہے وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کی وجہ سے سری لنکا کی ٹیم مقررہ بیس اوورزمیں نووکٹوں کے نقصان پر138رنزبناسکی،ذلشا ن اورمیتھیوزنے 18،18جبکہ پریرا17 اورکولاسیکرا17رنزبناپائے۔بھارت کی جانب سے بھمرا، پینڈیا اورایشون نے دو،دوجبکہ نہرانے ایک وکٹ حاصل کی۔139رنز کے ہدف کیلئے بھارت کی طرف سے شیکھر دھون اور روہت شرما نے اننگ کاآغازکیا لیکن دوسرے اوور کی آخری گیند پر ہی دھون کالوسکیرا کی گیند پر چندی مل کے ہاتھوں کیچ آو ¿ٹ ہو گئے۔ چوتھے اوور میں کالوسکیرا نے روہت شرما کو بھی آوٹ کر ڈالا۔اس کے بعد ورات کوہلی اور سریش رائنا نے نہایت عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو 70 تک پہنچا دیا۔ اس سکور پر رائنا 25 رنز بنا کر شناکا کی گیند پر کالوسکیرا کے ہاتھوں کیچ آو ¿ٹ ہوئے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 54 رنز بنائے۔یوورج اسنگھ کوہلی کاساتھ دینے آئے صرف18گیندوں پر تین چوکوں اورتین چھکوں کی مدد سے35رن کی اننگ کھیل کرپریراکاشکاربنے اس کے بعدہرید پنیڈیا صرف دورنز بناکرپویلین لوٹ گئے ۔کوہلی نے 47گیندوں پر56رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ دھونی 7رنز بناکرناٹ آﺅٹ رہے۔بھارت نے مطلوبہ ہدف آخری اوورکی دوسری گیندپرحاصل کرلیا۔سری لنکا کی جانب سے کولاسیکرا نے دوجبکہ ہیراتھ، شانکا اورپریرا نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہاہے اوریہ ٹورنامنٹ میں اس کی مسلسل تیسری کامیابی ہے۔