جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

میں نہ مانوں ہار، گریٹ کھالی نے اپنا بدلہ لے لیا

datetime 1  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بدلے کی آگ میں جلنے والے بھارتی ریسلر گریٹ کھالی نے بالاخر غیرملکی ریسلروں سے اپنی پٹائی کا بدلہ لے لیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر دیہرادن میں 26 فروری کو ہونے والی ریسلنگ کے دوران 3 غیرملکی ریسلروں نے گریٹ کھالی کو کرسیوں سے مار مار کر لہو لہان کردیا تھا تاہم علاج کے بعد ایک مرتبہ پھر وہ رنگ میں اترے اور تینوں غیر ملکی ریسلروں سے نہ صرف اپنی پٹائی کا بدلہ لیا بلکہ ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔ 43 سالہ گریٹ کھالی نے غیرملکی ریسلرز براڈی اسٹیل، مائیک ناکس اور اپولو لیون کو چیلنج کیا تھا کہ وہ ایک مرتبہ پھر رنگ میں اتریں گے اور ان پر کوئی رحم نہیں کریں گے جسے انہوں نے کر دکھایا اور تینوں ریسلروں کو مار مار کر لہو لہان کردیا۔اس سے قبل 26 فروری کو ہونے والی فائٹ کے دوران غیرملکی ریسلروں نے گریٹ کھالی کو سر میں کرسیاں مار مار کر شدید زخمی کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ رنگ میں گرگے اور جب تماشائیوں نے انہیں بے بس پایا تو وہ بھی رنگ میں آگئے اور انہیں غیرملکی ریسلروں کے چنگل سے چھڑایاجس کے بعد انہیں فوری طور پرہسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا اور ڈاکٹروں نے انہیں ریسلنگ رنگ سے دور رہنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ 26 فروری کو ہونے والی فائٹ کے دوران گریٹ کھالی کے سر میں 7 ٹانکے اور جسم پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…