ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

اظہرمحمود نے اپنی تقرری پر اعتراضات مسترد کر دیئے

datetime 28  فروری‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) اظہر محمود نے اپنی تقرری پر اعتراضات مستردکر دیے، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے عبوری بولنگ کوچ نے کہاکہ میں نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بھی کھلاڑیوں کی مدد کررہا ہوں، میں کھلاڑیوں کی آل راؤنڈ صلاحیتیں نکھارنے کیلیے پْرعزم اور پی سی بی کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔تفصیلات کے مطابق سابق اسپنر مشتاق احمد کی جگہ پی سی بی نے اظہر محمود کو ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 ذمہ داری کے لیے عبوری طورپر بولنگ کوچ عہدہ سونپا ہے، چیف کوچ وقار یونس اور اظہر دونوں ہی سابق پیسرز ہیں، اس حوالے سے بعض حلقوں کی جانب سے اعتراض سامنے آیا ہے، مگر اظہر محمود اس سے پریشان نہیں اورمثبت نتائج کیلیے بے تاب ہیں، اے پی پی کو انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ لوگ ہیڈ کوچ وقار یونس کے ہوتے ہوئے میری بطور بولنگ کوچ تقرری پر تنقید کررہے ہیں، میں انھیں بتانا چاہتا ہوں کہ آل راؤنڈر ہونے کے ناطے جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے رموز سے آگاہ ہوں، میں نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بھی کھلاڑیوں کی مدد کررہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ بولرز کے انداز میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں لائی جا سکتی، البتہ کلائی کی موومنٹ اور تکنیک کو بہتر بنانے کے ساتھ اعتماد میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میں پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ بولرز محمد سمیع ،محمد عرفان اور انور علی کے ساتھ کام کرچکا ہوں، ایونٹ میں حصہ لینے کی بدولت پاکستانی ٹیم کو آئندہ کافی فائدہ ہوگا۔ اظہر محمود نے کہا کہ میں پلیئرز کو ذہنی طور پر میگا ایونٹس کیلیے تیار کرنے کی کوشش کررہا ہوں تاکہ وہ اپنے قدرتی ٹیلنٹ کا اظہار کرتے ہوئے کسی خوف کا شکار نہ ہوں، پاکستان کی ٹیم متوازن اور امید ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بہتر پرفارمنس کامظاہرہ کرے گی، اظہر محمود نے کہا کہ پی ایس ایل سے نہ صرف ملک کو نیا ٹیلنٹ بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ اورسینئرز کو اچھی پریکٹس ملی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…