ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

ایشیا کپ کے تمام میچز جیتنے پر قومی ٹیم رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر قبضہ کرسکتی ہے

datetime 27  فروری‬‮  2016 |

دبئی(نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے پاس ایشیا کپ میں بہترین پرفارمنس کی بدولت ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بہتری لانے کا سنہری موقع ہے۔گرین شرٹس اس وقت ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 113 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ ایشیا کپ کو 50 اوورز کے بجائے مختصر کر کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس لئے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بہتری لانے کے لئے اسے متحدہ عرب امارات، بنگلادیش، سری لنکا اور بھارت کا سامنا کرنا ہوگا۔ایونٹ میں تمام میچز جیتنے سے قومی ٹیم کو 117 پوائنٹس مل جائیں گے جس کے بعد اس کی پوزیشن چھٹی سے چوتھی ہوجائے گی اور 2 میچز میں ناکامی ساتویں پوزیشن پر لاسکتی ہے جب کہ رینکنگ لسٹ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 116 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں، ویسٹ انڈیز 18 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقا 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…