تابنکانک (نیوزڈیسک)تائیوان جیاؤتونگ نیشنل یونیورسٹی کے طلباء نے ایسا موبائل ایپلیکشن تیار کی ہے جس سے چینی مسلمانوں کو حلال ریستورانوں، دکانوں وغیرہ کو ڈھونڈنے میں آسانی ہوگی۔اس ایپلیکشن کے ایجاد کار انڈونیشا کے شہری اریس کوسومو دیانٹارو اور فیصل فہمی کو توقع ہے کہ اس کے ذریعے تائیوان کے مسلمانوں کی زندگی زیادہ آسان ہو جائے۔طلباء کا کہنا تھا کہ’مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم اسلام کے اصولوں کی پاسداری کرنے میں ہمارے ہم مذہبوں کی مدد کریں‘۔