ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

نجم سیٹھی نے زبردست کرکٹ ٹیم کی آمد کی خوشخبری سنادی

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نہ زمبابوے،نہ بنگلہ دیش نہ ہی افغانستان،نجم سیٹھی نے زبردست کرکٹ ٹیم کی آمد کی خوشخبری سنادی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین ڈیوین براوو سے ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان لانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور انہوں نے مثبت جواب دیاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کو ملک میں کرکٹ کی واپسی کیلئے ”ویزا “قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک میں کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار ہو گی،پی ایس ایل کے انعقاد کیلئے بہت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن سب کی انتھک محنت سے لیگ کا میدان سجانے میں کامیاب رہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کے لئے بہترین ایونٹ تھا ۔لیگ نے پورے ملک میں نیا جذبہ پیدا کردیا، لیگ کے میچوں میں پاکستان بھارت میچز جتنا جوش تھا، پی ایس ایل کے انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پہلو ابھر کرسامنے آیا۔انہوںنے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد ملک میں کرکٹ کی واپسی کیلئے ویزا کا کام کرے گا اور جلد کامن ویلتھ ٹیم میچ کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ جائلز کلارک سے کامن ویلتھ ٹیم پاکستان لانے پر بات ہوئی تو ماضی کے بارعکس انہوں نے نیم رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ”پیسے کتنے دیں گے“حالانکہ اس سے قبل وہ سکیورٹی اور دیگر مسائل کا عذر پیش کیا کرتے تھے۔انہوںنے کہا کہ ویسٹ انڈین ڈیوین براوو سے بھی ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان لانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور انہوں نے بھی مثبت جواب دیا۔انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل نے بلوچستان میں کرکٹ کو زندہ کردیا جس کا اعتراف وزیراعلی بلوچستان بھی کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری اپنے وفد کے ہمراہ پی ایس ایل کا میچ دیکھنے آئے اور انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے بلوچستان کےلئے وہ کیا جو حکومت نہ کرسکی، ہم نہ کرسکے۔انہوںنے پی ایس ایل کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے ہم نے لیگ کو کامیاب بنانے اور شفافیت برقرار رکھنے کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ مالی معاملات میں بھی کھلاڑیوں کو شکایت کا موقع فراہم نہیں کیا۔کچھ لیگوں میں کھلاڑیوں کو طے شدہ معاہدے کے مطابق رقم کی ادائیگی میں مسئلے ہوتے تھے اور نقصان یا دیگر مسائل کے سبب ان کو آدھے ادھورے پیسے دیتے تھے لیکن ہم نے کھلاڑیوں کو جا کر ان کے ہاتھوں میں پیسے دئیے ۔انہوں نے کہا کہ تمام غیر ملکی کھلاڑیوں اور اسٹاف نے لیگ اور اس میں کیے انتظامات کی دل کھول کر تعریف کی اور ایک مثبت تاثر کے ساتھ وطن لوٹے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فرنچائز کو اثاثہ قرار دیتے ہوئے مستقبل میں ان کی تعداد بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پانچ اثاثے بنا لیے ہیں جن کی قدر پہلے ہی سو گنا بڑھ چکی ہے اور آگے چل کر مزید تین اثاثے بنائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…