جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

آئی فون اور وہ بھی انتہائی کم قیمت پر،چین کے اعلان نے تہلکہ مچادیا

datetime 26  فروری‬‮  2016 |

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین میں اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ا?ئی فون جیسا فون انتہائی سستے داموں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو یورپ اور امریکا میں بھی فروخت کیا جائے گا۔اسمارٹ فون بنانے والی چیی کمپنی زیایومی نے اس منصوبے کو ’فلیگ شپ کلر‘ کا نام دیا ہے جس کے تحت Mi 5 نامی اسمارٹ فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کیا جائے گا اور پھر دوسرے مرحلے میں یورپ اور امریکا میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔چینی کمپنی کے مطابق یہ اپنی کم قیمت اور کارکردگی میں سام سنگ اور ایپل کے مقابل ہوگا جب کہ وزن میں ان سے کم ہو گا، ایم ا?ئی 5 اسمارٹ فون کے 3 ورڑن پیش کئے جارہے ہیں۔ ایم ا?ئی 5 پرو میں زیادہ میموری اور سیرامک باڈی ہے جس کی قیمت 41 ہزار روپے سے کچھ ذیادہ ہے لیکن اب بھی یہ کئی بہترین اسمارٹ فون سے ا?دھی یا ایک تہائی قیمت رکھتا ہے۔ سب سے سستا ورڑن 30 ہزار روپے کا ہے، ان اینڈرائڈ فونز کو چین اور بھارت سمیت کئی ممالک میں یکم مارچ کو فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔تین رنگوں میں دستیاب ان اسمارٹ فونز میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 820 پروسیسر، 128 جی بی فلیش اور 4 جی بی کی ریم میموری جب کہ 16 میگا پکسل کیمرہ اور اسکرین 5 انچ سے کچھ بڑی ہوگی۔واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ کا 15 فیصد زیایومی کمپنی کے پاس ہے اور گزشتہ برس اس نے دنیا بھر میں ساڑھے 6 کروڑ اسمارٹ فون فروخت کئے تھے



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…