ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

خبردار! یہ ایک کام آپ کےفون کو ہمیشہ کیلئے ناکارہ بناسکتا ہے

datetime 26  فروری‬‮  2016 |

نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ اپنے آئی فون 6یا 6ایس کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرتے ہیں اور سکرین پر ایرر(Error) کا میسیج نمودار ہوجائے جس میں Error 53لکھا ہو تو دل تھام لیجیے، کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایرر میسیج کے نتیجے میں آپ کو اپنے مہنگے آئی فون سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 6اور 6ایس پر یہ ایرر میسیج اس وقت سے نمودار ہو رہا ہے جب سے ایپل نے اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 9کی اپ ڈیٹس دی ہیں۔ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پیغام صارفین کو اس صورتحال سے محفوظ رکھنے کے لیے نمودار ہوتا ہے لیکن اب تک ہزاروں ایپل صارفین دعویٰ کر چکے ہیں کہ اس ایرر میسیج کے نتیجے میں ان کے آئی فونز بیکار ہو چکے ہیں اور ان میں جو بھی ڈیٹا محفوظ تھا وہ بھی ختم ہو چکا ہے اور اس کی ریکوری(واپسی) کی بھی کوئی امید نہیں، کیونکہ فون مکمل طور پر ناقابل استعمال ہو چکے ہیں۔ایپل صارفین کو پیش آنے والا یہ مسئلہ دراصل آئی فونز کے ٹچ آئی ڈی سینسر(Touch ID sensor) کی وجہ سے ہے جو درحقیقت صارفین کی سکیورٹی کے لیے بنایا گیا ہے۔ کمپنی نے ایپل انسائیڈر (AppleInsider) پر اس حوالے سے تازہ بیان جاری کیا ہے اور اس پیغام کو صارفین کی سکیورٹی سے تعبیر کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم اپنے صارفین کی سکیورٹی کو بہت مقدم جانتے ہیں اور ایرر53ایسے ہی سکیورٹی اقدامات کا نتیجہ ہے جو صارفین کو محفوظ رکھنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ہمارا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس اپ ڈیٹ ہونے سے پہلی اس بات کی تسلی کرتا ہے کہ صارف کے آئی فون یا آئی پیڈ میں موجود ٹچ آئی ڈی سینسر صارف کی ڈیوائس کے دیگر پرزوں کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتا ہے یا نہیں۔ اگر آئی او ایس کو پتا چلتا ہے کہ ٹچ آئی ڈی سینسر ڈیوائس کے دیگر پرزوں سے مطابقت نہیں رکھتا تو اس سے ٹچ آئی ڈی سینر اور ایپل پے یوز کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ سکیورٹی اقدام صارفین کے آئی فونز اور آئی پیڈز کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ اس اقدام سے کمپنی اس امر کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ ہمارے ٹچ آئی ڈی سینسر کی بجائے کوئی جعلی آئی ڈی سینسر استعمال نہ ہونے پائے۔اگر کسی صارف کی ڈیوائس پر ایرر53نمودار ہوتا ہے تو اس سے درخواست ہے کہ وہ ایپل سپورٹ(Apple Support) سے رابطہ کریں۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…