ماسکو((نیوز ڈیسک )روس نے طالبان سے اپیل کی ہے کہ وہ کابل حکومت سے براہ راست امن مذاکرات کریں، روس کی طرف سے اس امید کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ ایسا جلد ہی ممکن ہو سکتا ہے۔جرمن ٹی وی کے مطابق جمعرات کو روسی صدر کے افغانستان کے لیے خصوصی مندوب زمیر کابولوو نے ایک بیان میں کہاکہ طالبان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ایسا لڑائی کا آئندہ سیزن شروع ہونے سے پہلے پہلے کرلیں۔واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں پگواش امن تحریک نے قطر میں ایک سیمینار کا انعقاد کروایا تھا، جس میں طالبان رہنماو ¿ں نے شرکت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور امریکا سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے لیڈروں کے نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے تاکہ ان کی آزادانہ نقل و حرکت ممکن ہو سکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ نیٹو کے باقی تیرہ ہزار فوجیوں کو بھی افغانستان سے نکالا جائے تاکہ مذاکرات کا آغاز ہو سکے۔