ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے سے داعش حملے بڑھ جائیں گے

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک )ملٹری چیفس نے متنبہ کیا ہے کہ اگر برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کی تو اس سے آئی ایس کو مدد ملے گی اور یورپ میں داعش کے حملے بڑھ جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ دہشت گرد گروپ سے نمٹنے کے لئے مستحکم پوزیشن رکھتا ہے جس نے یورپ میں مزید حملوں کی دھمکیاں دی ہیں، یہ انتباہ رائل نیوی ،آرمی اور آر اے ایف کے 13 سابق سربراہان نے دیا ہے جس کو ڈاؤننگ سٹریٹ کی حمایت حاصل ہے ، یہ انتباہ ڈیوڈ کیمرون کے ریفرنڈم کی تاریخ کے اعلان کے چند روز بعد سامنے آیا۔ ڈیوڈ کیمرون نے یورپی یونین میں برطانوی رکنیت پر 23جون کو ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ملٹری چیفس نے کہا کہ ہم آئندہ ریفرنڈم میں ایک خاص سوال کے حوالے سے تشویش کاشکار ہیں وہ یہ کہ آیا برطانیہ یورپی یونین کے اندر محفوظ رہے گا یا باہر ؟ جب ہم آج کی دنیا پر نظر دوڑاتے ہیں تو ہمیں صرف اس کا ایک جواب دکھائی دیتا ہے کہ انہوں نے داعش اور روسی جارحیت سمیت یورپ کو درپیش دیگر چیلنجز کو اجاگر کیا، ان کا کہنا ہے کہ کیا برطانیہ یورپی یونین کے اندر یا باہر رہتے ہوئے ان چیلنجز کا مقابلہ کرسکے گا تو ہمارے خیال میں یورپی یونین میں رہتے ہوئے وہ زیادہ محفوظ ہوگا اور ہم مستحکم ہیں اس خط پر ٹاپ ملٹری حکام نے دستخط کیے ہیں جن میں فیلڈ مارشل لارڈ برامل اور جنرل سرمائیکل روز شامل ہیں۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…