پیرس (نیوز ڈیسک) فرانسی حکام نے تارکین وطن کو بندرگاہ کے قریب قائم کیمپ خالی کرنے کا حکم دےدیاہے بصورت دیگر ان کو بے دخلی کا سامنا کرنا ہوگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس میں کیلے کی بندر گاہ کے قریب جنگل کے نام سے مشہور کیمپوں میں رہنے والے سینکڑوں تارکین وطن کیمپ چھوڑنے کا حکم دیا گیا انتظامیہ کے مطابق اِس کیمپ میں رہنے والوں کی اکثریت کا تعلق مشرقِ وسطیٰ اور افریقا سے ہے، تمام تارکین یہاں سے برطانیہ میں داخل ہونے چاہتے ہیں۔