واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکامیں ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوارکون ہوگا،اسکافیصلہ توابھی نہیں ہوامگر امریکی اخبارکادعویٰ ہے کہ ڈونلڈٹرمپ اپنے ری پبلکن حریفوں کومات دے کر صدارتی امیدوار بننے کی نامزدگی حاصل کرلیں گے۔صدارتی امیدواربننے کےری پبلکن خواہشمندوں میں ڈونلڈٹرمپ اپنی مقبولیت کے لحاظ سے سرفہرست ہیں تاہم پارٹی کی جانب سے نامزدگی حاصل کرنےکی دوڑ میں انکا کروزاورروبیو سے سخت مقابلہ ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کسی بھی پارٹی کی جانب سے نامزدگی حاصل کرنے کے لیے بارہ سو ، سینتیس ڈیلی گیٹس کی حمایت درکار ہوتی ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق ٹرمپ کو سڑسٹھ ڈیلی گیٹس جبکہ ان کے حریف ٹیڈ کروز کو صرف گیارہ ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہے۔ اسی تناسب کو سامنے رکھا جائے تو نیواڈا کاکس میں ٹرمپ کو مزید بارہ یا اس سے بھی زائد ڈیلی گیٹس کی حمایت مل سکتی ہے۔ اور ڈونلڈ ٹرمپ بالآخر بارہ سو چھیالیس ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرکے ری پبلکن صدارتی امیدواربن جائیں گے
ٹرمپ صدارتی امیدواربن جائیں گے،امریکی اخبارکا دعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزم کوگی بٹ کا مبینہ وائس نوٹ سامنے آگیا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی



















































