بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چاکلیٹ میں پلاسٹک نکل آ ئی ، 55 ممالک سے مصنوعات واپس طلب

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوز ڈیسک)دنیا میں چاکلیٹ بنانے والی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ’مارز‘ نے دنیا کے 55 ممالک سے اپنی چاکلیٹ کی مصنوعات واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔یہ فیصلہ رواں برس جنوری میں یورپی ملک جرمنی میں ایک شخص کو کمپنی کی ’سنِکرز‘ چاکلیٹ بار میں پلاسٹک کے ٹکڑے ملنے کے بعد کیا گیا ہے۔تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پلاسٹک کے یہ ٹکڑے ہالینڈ میں واقع کمپنی کے کارخانے سے تیار ہونے والے مال میں پائے گئے ہیں۔کمپنی کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ان تمام مصنوعات کو واپس منگوایا جا رہا ہے جو اس کارخانے میں تیار ہوئی تھیں۔انھوں نے کہا کہ ’ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اس چاکلیٹ بار میں صرف پلاسٹک ہی موجود تھا۔ ہم نہیں چاہتے کے بازار میں ہماری ایسی مصنوعات موجود ہوں جو معیاری نہیں اس لیے ہم نے سارا مال واپس منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔جن ملکوں سے مارزر اپنی مصنوعات واپس لے رہی ہے وہ بنیادی طور یورپ میں ہیں۔امریکی کمپنی نے فی الحال یہ نہیں بتایا ہے کہ واپس منگوائی جانے والی چاکلیٹ مصنوعات کی کل قیمت کیا ہوگی یا ان کی تعداد کتنی ہے۔مارز کا کہنا تھا کہ وہ کچھ مصنوعات کو محض احتیاط کے پیش نظر واپس لے رہی ہے۔برطانیہ میں اس عمل سے جو چاکلیٹ مصنوعات متاثر ہوں گی ان میں فن ساز مارز، ملکی وے بارز اور سیلیبریشن چاکلیٹس کے ڈبے شامل ہیں۔ہالینڈ میں بھی مارز اور سنکرز چاکلیٹ بارز اس فیصلے کے تحت واپس طلب کی جا رہی ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…