بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ:آسٹریلیانے نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ(نیوز ڈیسک).نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں کینگروز نے کیویز کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0۔2سے اپنے نام کرلی ہے۔کرائسٹ چرچ کے ہیگلی اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ کے آج آخری دن آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 70 رنز ایک وکٹ پر دوبارہ شروع کری، توان کو جیت کے لیے مزید 131 رنز درکار تھے۔ کینگروز ٹیم نے 54 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف با آسانی حاصل کرلیا، ٹیم کی جانب سے جو برنز65 ، کپتان اسٹیون اسمتھ53 اور عثمان خواجہ 45 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے ، جبکہ کیویز بولرز کی جانب سے بولٹ، ساؤتھی اور واگنر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔اس سے پہلے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 505 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ اپنی دوسری اننگز میں 335 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی اور مہمان ٹیم کو 201 رنز کا ہدف دیا تھا، کینگروز بولرز کی جانب سے جیکسن برڈ نے دوسری اننگز میں 5 شکار کیے تھے۔ٹیسٹ میچ کے اختتام کے ساتھ ہی کیوی قائد برینڈن مکولم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔وہ ٹیم کو اپنی الواداعی سیریز میں کامیابی تو نہ دلا سکے ، لیکن انہوں نے اپنے آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں برق رفتار سنچری اسکور کرکے ریکارڈبنائے اور میچ کو یادگار بھی بنادیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…