منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

ایمرجنسی صورتحال میں حاجیوں کی امداد یقینی بنانے کے لئے الیکٹرانک بریسلٹ پہننا لازمی قرار

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک)سعودی وزیر حج ڈاکٹر بند بن محمد الحجار نے تمام ملکوں کے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ اور سفر حج کے لئے اپنی جمع پونجی ضائع ہونے سے بچانے کے لئے جعلی ٹریول کمپنیوں سے بچیں اور صرف لائسنس یافتہ اور مجاز حج سروسز پروائیڈر کمپنیوں کو ہی اپنی رقوم جمع کروائیں،حج کمپنیوں کے قانونی ہونے کے بارے میں یقین دہانی اور اطمینان کرنے کے لئے سعودی وزارت حج کے ای پورٹل www.haj.gov.sa ان کی فہرستیںملاحظہ کریں۔سعودی گزٹ سے خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی ایمرجینسی صورتحال میں حاجیوں کی امداد یقینی بنانے کے لئے تما م عازمینِ حج کے لئے کمپیوٹرائزڈ کڑا ( الیکٹرانک بریسلٹ ( پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے 145 اس پابندی کا اطلاق آئندہ حج سے ہو گا ۔ اس کڑے پر حاجی کا نام ، رہائشی پتہ اور متعلقہ حج مشن سمیت حاجی سے متعلق تمام دیگر ضروری معلومات پر مشتمل ڈیٹا محفوظ کیا جائے گا جو کسی بھی ایمرجینسی صورتحال میں حاجی کے علاج معالجے اور اس کی مدد کے لئے کام آ سکے گا ۔انہوںنے حاجیوں کو بہتر اور معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے سمارٹ الیکٹرانک ایپلیکیشنز بھی متعارف کروائی جا ئیں گی ۔ ڈاکٹر بندر بن محمد الحجار نے بتایا کہ اگلے حج سیزن میںعازمین کو مناسک حج کی درست اور محفوظ طور پر ادائیگی اور سعودی عرب میں قیام کے دوران اختیار کئے جانے والے طرز عمل کے بارے میں رہنمائی کرنے کے لئے موبائیل فون پر میسج ارسال کئے جائیں گے -انہوں نے تمام مسلمان ممالک کی حکومتوں اور غیر مسلم ممالک میں بسنے والی مسلم کمیونٹی کو ہدایت کی کہ اپنے عازمین حج کی ضروری تربیت کریں اور ا نہیں ہر قسم کی نعرے بازی 145 خفیہ میٹنگز، مظاہرے، عازمین کی سیکیورٹی میں خرابی، نا قابلِ قبول نعروں والے بینرز اور جھنڈے لہرانے اورسیاسی مجلس ےا فرقہ وارانہ تعصب پھیلانے سے گریزکرنے کی تلقین کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…