برلن(نیوز ڈیسک)جرمن وزارت داخلہ نے کہاہے کہ جرمنی میں رواں سال کے دوران پناہ گزینوں کے مختلف مراکز پر اب تک 118 حملے ہو چکے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں جرمن وزارت داخلہ نے کہاکہ ان میں سے ایک سو بارہ حملوں میں دائیں بازو کے شدت پسند ملوث تھے۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ ستائیس واقعات میں تشدد کا استعمال کیا گیا جبکہ تینتالیس میں صرف ساز و سامان کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس کے علاوہ اکتیس واقعات ایسے تھے، جوصرف پروپگینڈا کے لیے کیے گئے تھے۔ جرمن وزارت نے اس رپورٹ میں پندرہ فروری تک کیے جانے والے حملوں کو شامل کیا ہے۔ تاہم اس کے بعد چند ایک ایسے واقعات ہو چکے ہیں۔