جنیوا(نیوز ڈیسک)ہنگامہ کتنا مچایا گیا اور مہاجرین کی تعداد کتنی؟رواں برس اب تک کتنے مہاجرین یورپ پہنچے،اعداد و شمار جاری،انٹرنیشنل آرگنائزیشن فارمائیگریشن (آئی ایم او)نے کہاہے کہ رواں برس اب تک ایک لاکھ سے زائد مہاجرین اور تارکین وطن یونان اور اٹلی پہنچ چکے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کی طرف سے منگل کے روز بتائی گئی ۔ اس تنظیم کی طرف سے جنیوا میں جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق 97 ہزار سے زائد مہاجرین اور تارکین وطن یونان پہنچے جبکہ ساڑھے سات ہزار سے زائد اٹلی۔ اس رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران ترکی سے یورپ پہنچنے کی کوشش میں 410 مہاجرین اپنی جان سے بھی گئے۔واضح رہے کہ پاکستان عرصے سے پچاس لاکھ سے زائدمہاجرین کی مہمان نوازی کررہا ہے ۔