نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئے مستقل ارکان کو شامل کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ اقدام سے چند ممالک کے ذاتی مفادات کو فائدہ ہوگا ۔پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں خطاب کے دور ان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئے مستقل ارکان کو شامل کرنے کی سخت مخالفت کرتے کہا کہ اس اقدام سے چند ملکوں کے ذاتی مفادات کو فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ملکوں کی درجہ بندی کرنے کا مطالبہ کرتا ہے جو طویل عرصے سے کونسل کے غیرمستقل رکن ہیں اور ان کے دوبارہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے سلامتی کونسل میںنئے رکن کی شمولیت کیلئے اسکی خدمات کو بنیاد بنانے کی ضرورت پرزوردیا۔سلامتی کونسل کے کام کرنے کے طریقہ کار سے متعلق ملیحہ لودھی نے کہا کہ شفافیت میں اضافے ، موثر فیصلہ سازی اور کونسل کے احتساب پر وسیع اتفاق رائے ہے۔