دبئی(نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹیم انتظامیہ میں تبدیلیوں کا آغاز ہوگیا۔ اس تناظر میں عاقب جاوید سے بھی رابطہ کیا ہے۔ وہ ممکنہ طور پر وقار یونس کے جانشین ثابت ہوسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی نے رچرڈز کو آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں مینٹور بنانے کے لئے30ہزار ڈالرز (30لاکھ روپے) کی پیشکش کی ہے۔وہ معاوضے میں اضافہ چاہتے ہیں اس لئے ابھی معاملات طے نہیں ہوسکے ہیں۔ پی سی بی رچرڈز کو طویل المعیاد معاہدے کی پیشکش نہیں کررہا ہے۔ اس وقت وقار یونس کو ماہانہ 16ہزار ڈالرز اور مشتاق احمد کو8ہزار ڈالرز ملتے ہیں۔دیگر غیر ملکی کوچز کے معاہدے بھی میں رقم دس ہزار ڈالرز کے اندر ہے۔بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران کئی اسائنمنٹ کی پیشکش کی وجہ سے رچرڈز نے ابھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش کو قبول نہیں کیا ہے۔ ان کا ایشیاکپ کے بعد ڈیل فائنل ہونے کے بعد ذمے داریاں سنبھالنے کا امکان ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے انہیں تین ہفتے کے لئے ایک لاکھ ڈالرز (تقریباً ایک کروڑ روپے) مل رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان مشتاق احمد کی جگہ بولنگ کوچ کی ڈیل کو لاک کرنے دبئی پہنچ رہے ہیں۔اظہر محمود دبئی میں معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد بدھ کو پاکستان ٹیم کے ساتھ ڈھاکا روانہ ہوں گے۔ سرے کاو¿نٹی کے ساتھ معاہدہ چند ہفتوں کا ہے۔ جولائی میں جب پاکستان ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی اس وقت اظہر محمود سرے کاو¿نٹی سے اپنی ذمے داریاں نبھائیں گے اور ان کا پاکستان ٹیم کے ساتھ معاہدہ برقرار رہے گا
پاکستانی ٹیم انتظامیہ میں تبدیلیوں کا آغاز ہوگیا

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوئس سسٹم
-
لاہور: دل کا دورہ پڑنے پر میاں، بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
-
نان فائلرز کیلئے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں مزیداضافہ
-
مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں
-
مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
عامر خان نے مجھے ایک سال تک گھر میں قید رکھا اور میرے کمرے ...
-
مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں
-
بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش سے پا کستان کواربوں کا خسارہ
-
کرتارپورراہداری کےافتتاح پر عمران خان کوسونےکالوٹاملا جو وہ گھر لے گئے اور اس کی جگہ ...
-
سرگودھا: 4 بہنوں کی خودکشی کی کوشش، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
-
حکومت پاکستان چینی 66پیسے سستی کروانے میں کا میاب ہو گئی
-
پاکستان امریکی صدر کا پسندیدہ ملک بن گیا، بھارت پر دباؤ میں اضافہ؛ بلومبرگ رپورٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوئس سسٹم
-
لاہور: دل کا دورہ پڑنے پر میاں، بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
-
نان فائلرز کیلئے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں مزیداضافہ
-
مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں
-
مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
عامر خان نے مجھے ایک سال تک گھر میں قید رکھا اور میرے کمرے کے باہر گارڈز کھڑے کردیئے سگے بھائی فیصل...
-
مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں
-
بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش سے پا کستان کواربوں کا خسارہ
-
کرتارپورراہداری کےافتتاح پر عمران خان کوسونےکالوٹاملا جو وہ گھر لے گئے اور اس کی جگہ پر پیتل کے لوٹے...
-
سرگودھا: 4 بہنوں کی خودکشی کی کوشش، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
-
حکومت پاکستان چینی 66پیسے سستی کروانے میں کا میاب ہو گئی
-
پاکستان امریکی صدر کا پسندیدہ ملک بن گیا، بھارت پر دباؤ میں اضافہ؛ بلومبرگ رپورٹ
-
علیمہ خان سے جان چھرانی ہوگی ،شیر افضل مروت
-
بھارتی وزیراعظم مودی عاصم منیر کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہیں، امریکی جریدہ