جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

روس اور امریکہ کے درمیان شام میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

datetime 23  فروری‬‮  2016 |

واشنگٹن(نیوزڈیسک)روس اور امریکہ کے درمیان شام میں جنگ بندی کے حوالے سے معاہدے طے پا گیا جو27 فروری کی شب 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا جبکہ معاہدے کی رو سے داعش اور النصریٰ کے خلاف شام، روس اور امریکہ کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔۔ امریکی وزارت خارجہ نے شام میں جنگ بندی سے متعلق روس اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ معاہدے میں روس اور امریکہ کے علاوہ شامی حکومت اور داعش کے خلاف برسر پیکار قوتوں کی رضا مندی شامل ہے۔ امریکی و روسی میڈیا کے مطابق شام میں جنگ بندی کا معاہدہ 27 فروری کی شب 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔دونوں ممالک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس جنگ بندی کا اطلاق دولتِ اسلامیہ اور القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ جیسی شدت پسند تنظیموں کے خلاف جاری کارروائیوں پر نہیں ہوگا۔ادھر شام کی حکومت نے ملک میں 13 اپریل کو پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا اعلان بھی کر دیا ہے۔شام میں چار سال کے لیے پارلیمان کا انتخاب کیا جاتا ہے اور ملک میں آخری بار سنہ 2012 میں پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔12 فروری کو عالمی اور مشرقِ وسطی کی علاقائی طاقتوں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ شام میں جاری لڑائی ایک ہفتے کے اندر روک دی جائے گی لیکن گذشتہ جمعے کو وہ ڈیڈلائن گزر گئی تھی۔شام میں تشدد کی لہر بھی نہیں رکی ہے اور اتوار کو حمص اور دمشق میں مختلف بم حملوں میں کم از کم 140 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔شام میں مارچ 2011 سے شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ شامی شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ بےگھر ہونے والوں کی تعداد تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ ہے جن میں سے 40 لاکھ کو دوسرے ممالک میں پناہ لینا پڑی ہے۔ان پناہ گزینوں میں وہ ہزاروں افراد بھی ہیں جنھوں نے جان پر کھیل کر یورپ کا رخ کیا ہے۔امریکی صدر براک اوباما کے دفتر وائٹ ہاو¿س کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے صدر اوباما سے رابطے کی درخواست پر دونوں رہنماو¿ں نے ٹیلی فون پر بات کی جس میں شام میں جنگ بندی کے لیے کوششیں کرنے کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔اس فون کال کے بعد ہی روس اور امریکہ کی جانب سے جنگ بندی سے متعلق مشترکہ اعلان سامنے آیا ہے۔اس مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کا اطلاق ’شام کے تنازع سے متعلق ان فریقین پر ہوگا جنھوں نے اس کی شرائط کو تسلیم کیا ہے اور اس پر عمل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔بیان کے مطابق ’دولتِ اسلامیہ، النصرہ اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے گئے دیگر گروپ اس کا حصہ نہیں۔‘بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان گروہوں کے خلاف شام، روس اور امریکی قیادت میں اتحاد کی فضائی کارروائیاں جاری رہیں گی۔روس اور امریکہ کا کہنا ہے کہ شام میں جو حکومت مخالف مسلح گروپ اس جنگ بندی کا حصہ بننا چاہتے ہیں انھیں 26 فروری کی دوپہر تک اس کی تصدیق کرنا ہوگی۔بیان میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت رابطوں کے لیے ہاٹ لائن جبکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے کے لیے ایک ورکنگ گروپ کے قیام کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے معاہدے کے نفاذ کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر یہ نافد ہوتا ہے اور اس کی پاسداری کی جاتی ہے تو یہ جنگ بندی نہ صرف تشدد میں کمی کا باعث بنے گی بلکہ اس کی وجہ سے محصور علاقوں میں مدد کے منتظر افراد تک امداد کی جلد فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی۔‘خیال رہے کہ امریکہ اور روس شام کے تنازع میں مخالف فریقوں کے حامی ہیں اور روس شامی صدر بشار الاسد کا مضبوط حلیف ہے۔صدر بشار الاسد نے ایک ہسپانوی اخبار ال پیئس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں لیکن انھیں یہ ضمانت چاہیے کہ ’دہشت گرد‘ اسے اپنی صفیں مضبوط کرنے کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔#/s#



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…