اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست ہریانہ میں اچھی نوکری اور تعلیم میں حصہ مانگنے والا جاٹ دلی سرکار کو للکارنے لگا،ہریانہ سے شروع ہونے والا احتجاج بھارت کی راجستھان تک پہنچ گیا ہے۔ہریانا کی جٹ برادری کا احتجاج راجستھان تک پہنچ گیا ہیاور ہلاکتوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے، مظاہرین نے ٹرینوں، بسوں، گاڑیوں کو آگ لگا دی، ریلوے ٹریکس، ہائی وے بند کردیئے، ہریانا اور راجتھان میں حکومت نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کے احکامات جاری کردیئے ہیں، مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 20افراد مارے جاچکے ہیں۔بھارتی ریاست ہریانا میں کرفیو کے باوجود احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، راجستھان میں مظاہرین نے دو بسیں جلا دیں، ریلوے ٹریکس اور ہائی ویز بند کردیں، راجستھان میں راجپوت برادری نے بھی حکومتی ملازمتوں میں حصے کیلئے احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔صورت حال کے پیش نظر حکومت نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ، اس سے قبل ہریانا میں کئی روز سے جاری احتجاج میں جٹ برادری کے مشتعل مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو ا?گ لگائی، دکانیں اور بینک جلادیے اور دارالحکومت کی جانب جانے والا پانی بند کردیا، حکومت کا کہنا ہے کہ کل تک نئی دلی کو پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔