جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور، آسٹریلین نژاد پاکستانی خاتون کی پراسرارہلاکت کا معمہ حل ہو گیا

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور میں مزنگ کے علاقے میں آسٹریلین نژاد پاکستانی خاتون کی پراسرارہلاکت کا معمہ حل ہوگیا، پچپن سالہ عذرا کو لالچ میں آکر گھر کام میں کرنیوالے مزدور نے قتل کیا اورنقدی موبائل سمیت دیگرقیمتی اشیالوٹ کرفرارہوگیا۔ گزشتہ روز اپنے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی سول لائن اسماعیل کھاڑک نے بتایا کے دوماہ قبل آسٹریلین نژادپاکستانی خاتون عذراکی لاش تھانہ مزنگ کے علاقے میں واقع گھرسے ملی تھی۔ جس کے ملزم نوید کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے موبائل فون،نقدی اورسامان برآمدکرلیاگیاہے۔ ملزم نویدپچپن سالہ عذرا کے گھررنگ کا کام کررہا تھا، جہاں اس کی نیت خراب ہوئی اورگھرلوٹنے کاارادہ کیا۔ ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کا گلہ ڈوپٹے سے باندھا اور گھرسے نقدی، موبائل فون اوردیگرسامان لوٹ کرفرارہوگیا جسے اس کے آبائی شہرمیرپورسے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ایس پی کے مطابق ملزم کو موبائل فونز کے ریکارڈ کے ذریعے گرفتارکیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…