بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی فوج کی حالت خراب، دہشتگردوں سے تیسرے روز بھی چھٹکارا نہ مل سکا

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مقبوضہ جموں کشمیر میں پامپور کے علاقے میں سرکاری عمارت پر قبضہ کرنے والے 3 حملہ آوروںکے خلاف جاری آپریشن تیسرے روز میں داخل ہوگیا جب کہ اب تک 5 فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 2 کیپٹن بھی شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر کے علاقے پامپور میں انٹرپرینوئر ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کی بلڈنگ پر گزشتہ تین روز سے 3 حملہ آور قابض ہیں جب کہ دونوں جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔ حملہ آوروں کے خلاف جاری آپریشن میں بھارتی فوج کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے 2 کیپٹن اور ایک نائیک سمیت 5 فوجی اور 2 سویلین ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق حملہ آور جدید اسلحہ سے لیس ہیں تاہم فورسز نے حملہ آوروں کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر ان کے فرار کے تمام راستے بند کردیئے جب کہ حملہ آوروں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے عمارت میں موجود عملے اور طلبا سمیت 100 کے قریب شہریوں کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ستیش دعا کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے مرکزی عمارت پر اپنی پوزیشن سنبھال لی جو کہ بہت بڑا کیمپس ہے تاہم آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے بھرپور طاقت استعمال کی جارہی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…