ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

احتساب کمیشن اور انٹرا پارٹی انتخابات پر تحریک انصاف دو دھڑوں میں تقسیم

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی جانب سے احتساب کمیشن میں ترمیم اور پارٹی میں انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کی اعلٰی قیادت 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ پارٹی رہنماؤں کے اختلافات دور کرنے کے لئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔اسد عمر، حامد خان، چوہدری سرور اور شاہ فرمان پر مشتمل یہ کمیٹی پارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تجویز پر بنائی گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے تجویز دی تھی کہ ہمیں دوسروں کے لئے ایک مثال بننا ہوگا اس کے لئے ہمیں خود کو مک مکا کی سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔ پارٹی کے اندر اور باہر چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کے مستعفی ہونے کی باتیں ہورہی ہیں ، اگر ایسا ہوا تو اس سے پارٹی کی ساکھ شدید متاثر ہوگی۔ کمیٹی نے شاہ محود قریشی کی تجاویز کی ورشنی میں فوری طور پر کام بھی شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…