بیجنگ(نیوزڈیسک)ملٹری تھنک ٹینک کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان 2015 میں دنیا کے سب سے زیادہ اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں نویں سے دسویں نمبر پر آگیا ہے۔اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سِپری) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2015 میں دنیا کے سب سے زیادہ اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں سعودی عرب پہلے 190 بھارت دوسرے نمبر پر رہا۔واضح رہے کہ 2014 کی اس فہرست میں ہندوستان سب سے زیادہ اسلحہ درآمد کرنے والے ملک کے طور پر سامنے آیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے 2015 میں 735 ملین ڈالر کا اسلحہ درآمد کیا جبکہ ہندوستان کا یہ حجم 3 ہزار 78 ملین ڈالر رہا 190پاکستان نے سب سے زیادہ اسلحہ چین سے درآمد کیا جس کی مالیت 565 ملین ڈالر تھی 190اس کے بعد اسے امریکا نے 66 ملین ڈالر کا اسلحہ برآمد کیایوں پاکستان، چین سے اسلحہ خریدنے والے ممالک میں سر فہرست رہا 190جو چین کے برآمد کیے جانے والے ک 177ل اسلحے کا 35 فیصد تھا 190 بنگلہ دیش اور میانمار، چین سے اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی دفاعی تعلقات بھارت کو ہمیشہ چبھتے رہے اور خطے میں اپنی برتری قائم کرنے کےلئے خود سب سے زیادہ اسلحہ درآمد کرنے والا ملک دیگر ممالک کو پاکستان کو اسلحہ فروخت کرنے سے روکنے کی کوشش کرتا رہا رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کو سب سے زیادہ روس نے ایک ہزار 964 ملین ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا، جس کے بعد اسرائیل اور امریکا نے بالترتیب 316 اور 302 ملین ڈالر کا اسلحہ برآمد کیا۔سپری کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران چین کے اسلحہ برآمد کرنے کا حجم دوگنا ہوچکا ہے، جس کے بعد وہ سب سے زیادہ اسلحہ برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے تاہم اس کے باوجود چین کے اسلحہ برآمد کرنے کا حجم کل برآمدات کا 5.9 ہے، جو اسلحہ برآمد کرنے والے 2 سب سے بڑے ممالک امریکا اور روس سے کئی گنا کم ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا نے 2015 میں 10 ہزار 484 ملین ڈالر کا اسلحہ برآمد کیا، جبکہ روس نے اسی عرصے میں 5 ہزار 483 ملین ڈالر کا اسلحہ برآمد کیا۔اسلحہ برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں فرانس کا چوتھا اور جرمنی کا پانچواں نمبر ہے، تاہم 2015 میں ان کے اسلحہ برآمد کرنے کے حجم میں کمی آئی ہے۔